اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جمعرات کو اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ دوران سماعت فاضل جج نے دھرنا دینے والی جماعت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ لوگ …
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنا ختم کرنے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جمعرات کو اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ دوران سماعت فاضل جج نے دھرنا دینے والی جماعت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ لوگ قانون کی پابندی کریں، آپ کی پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے مشروط ہوگی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے۔








