ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 4 جولائی سے شروع ہوگی

انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 113واں ایڈیشن 4جولائی بروز ہفتہ کوسپین ،بارسلونا سے شروع ہوگاجو 26 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگا

پیرس۔2جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 113واں ایڈیشن 4جولائی بروز ہفتہ کوسپین ،بارسلونا سے شروع ہوگاجو 26 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ریس میں 23 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ریس کی تمام 18 یوسی آئی ورلڈ ٹیموں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ پانچ یوسی آئی پرو ٹیمیں ریس میں شامل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں تمام 18 یو سی آئی ورلڈ ٹیمیں خود بخود کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ ان کے ساتھ 5 یو سی آئی پرو ٹیمیں بھی اس ریس کا حصہ بنیں گی۔ ان پرو ٹیموں میں 2025 کی ٹاپ 3 رینکنگ والی ٹیمیں (ٹیوڈر پرو سائیکلنگ ٹیم، پناریلو-Q36.5 پرو سائیکلنگ ٹیم اور کوفیڈس) شامل ہیں، جبکہ دیگر 2 ٹیموں (ٹیم ٹوٹل انرجیز اور کاخا رورل-سیگوروس RGA) کو منتظمین نے خصوصی طور پر منتخب کیا ہے۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 333,3کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 4جولائی سے سپین سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو فرانس میں اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں یواے ای ٹیم ایمرٹس کے سائیکلسٹ سلووینیا کے تڈیج پوگاآراپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 13 اور 20 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔