بٹگرام،ویلج کونسل شملائی کی سکیموں کےلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دےدی گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی کوششوں سے ویلج کونسل شملائی کی سکیموں کےلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

بٹگرام۔ 2 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی کوششوں سے ویلج کونسل شملائی کی سکیموں کےلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان ترند ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویلج کونسل شملائی کی متعدد سکیموں کےلئے2کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں، ان سکیموں میں سسمبوڑہ ماسٹر حسن کورونا روڈ20 لاکھ روپے، ڈباپڑ سڑک کے لئے 20 لاکھ روپے، ویلج کونسل شملائی میں واٹر سپلائی سکیم کےلئے 40 لاکھ، بٹلی سے سسمبوڑہ سڑک کےلئے 15 لاکھ اورشملائی گاؤں میں سیوریج لائن، واٹر ٹینک، بسوئی پاتھ، بیلہ، گھوڑی، مراد بانڈہ، سمک ناڑہ اور مختلف جگہوں کےلئے رقم منظور ہو چکی ہے۔ ویلج کونسل شملائی کےلئے مزید 1.5 ملین کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جس پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے جلد منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔