مسلم لیگ (ن) نے اداروں کے احترام میں احتساب کا سامنا کیا ہے، مائزہ حمید

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن انہوں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ نجی نیوز ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کے ساتھ کبھی …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن انہوں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ نجی نیوز ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کے ساتھ کبھی تصادم نہیں چاہتی کیونکہ وہ ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی دانش مندانہ اور ٹھوس پالیسیوں کی بدولت 4 سال کے دوران ادارے مضبوط ہوئے، ہمیں احتساب کے نام پر مستقل تشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم نے اسے قبول کیا تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ ہم احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

Leave a Reply