اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ خطہ میں سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ کشمیر، سرکریک سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، امریکی کانگرس نے کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیلئے 70 کروڑ …
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ خطہ میں سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ کشمیر، سرکریک سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، امریکی کانگرس نے کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے، پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گا، بھارتی اقدامات سی پیک اور خطہ میں ترقی کیلئے پاکستانی اور چین کی کوششوں کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر، سیاچن اور سرکریک سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن نئی دہلی اس سلسلہ میں سنجیدہ نہیں۔








