بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کی وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ ملاقات

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) بل اینڈ میلنڈا گےٹس فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بل اینڈ ملینڈاگےٹس فاﺅنڈیشن اور حکومت پاکستان کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خےال کیا۔ اس موقع پر بل گےٹس نے خصوصی طور پر پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) بل اینڈ میلنڈا گےٹس فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بل اینڈ ملینڈاگےٹس فاﺅنڈیشن اور حکومت پاکستان کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خےال کیا۔ اس موقع پر بل گےٹس نے خصوصی طور پر پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اعلی ترےن قےادت اس مرض کے خاتمے کےلئے بھر پور کاﺅشےں کر رہی ہےں۔ انہوں نے پولےو کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اور صحت کے شعبے مےں بڑے پےمانے پر اصلاحات کرنے پر وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو خراج تحسےن پےش کےا اور اس سلسلے مےں اپنے بھر پور تعاون کا ےقےن دلاےا۔ اس موقع پر بل گےٹس نے کہا کہ پولےو کے علاوہ ہم صحت کے شعبے مےں جدت اور جدےد ٹےکنالوجی کے استعمال کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہےں۔

Leave a Reply