پشاور،محکمہ ایکسائز کی پشاور، نوشہرہ، خیبر، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں منشیات کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

محکمہ ایکسائز پشاور کے عملہ نے جمعرات کو پشاور، نوشہرہ، خیبر، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کرکے 31.493 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):محکمہ ایکسائز پشاور کے عملہ نے جمعرات کو پشاور، نوشہرہ، خیبر، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کرکے 31.493 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے منشیات کے خلاف صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخرجہان کی ہدایات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31.493 کلوگرام منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا اور انکےخلاف متعلقہ ایکسائز تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔نوشہرہ میں تھانہ ایکسائز نوشہرہ نے جی ٹی روڈ عجب باغ ایکسائز چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوران تلاشی 18,000 گرام چرس برآمد کی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پشاور میں ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ نے سروس روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار سے 6,000 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔خیبر میں تھانہ ایکسائز خیبر نے جمرود بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے ایک خاتون اسمگلر کی تلاشی لی، جس کے دوران 3,600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ کو گرفتار کر کے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔کوہاٹ میں حال ہی میں قائم ہونے والے تھانہ ایکسائز ضلع کوہاٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر شاکر اللہ ولد بنارس خان سے 3,600 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایبٹ آباد میں ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ہزارہ سکواڈ B-7 نے حویلیاں انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید ولد محمد رفیق کے قبضے سے 293 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا رعایت نہیں برتی جائے گی

مزید خبریں