ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویزخان نےٹریفک پولیس جوانوں کے جائزعرض معروض سننے کیلئے ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد کیا
پشاور، ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کا ٹریفک پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کے لیےاحکامات جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویزخان نےٹریفک پولیس جوانوں کے جائزعرض معروض سننے کیلئے ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد کیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن پرویزخان نے ٹریفک پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کی خاطراردلی روم کا انعقاد کیا جس میں میں آئے ہوئے جوانوں نے ایس پی ٹریفک کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے پولیس جوانوں کے مسائل غورسے سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرانہوں نے پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ان کے مسائل کے حل کیلئے میرے آفس کے دروازے ہروقت کھلے ہیں، پولیس اہلکاروں کے تمام جائزمسائل محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت حل کئے جائیں گے، ا س لئے اپنے جائز مسائل کے لئے کسی کو سفارش کرنے کی ضرورت نہیں۔








