پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام (کل) جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گا۔
پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام (کل) جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








