اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے فیض آباد کے مقام پر موجود دھرنے کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری بے انتہاءمشکلات کا شکار ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکالیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کے جلد از جلد حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔








