وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص دوحہ میں حالیہ ثالثی مذاکرات کے دور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ثابت قدم عزم کو سراہا اور خطے میں مکالمے کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مسلسل اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔