گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگئے
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔ گورنر آفس کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔
دورہ ایران کے دوران پاکستانی وفد سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور دیگر تعزیتی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ وفد ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








