وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر اینکر پرسن بتول راجپوت کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ جمعرات کو یہاں سینئر اینکر پرسن بتول راجپوت کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے

راولپنڈی ۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ جمعرات کو یہاں سینئر اینکر پرسن بتول راجپوت کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔

وفاقی وزیر نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بتول راجپوت کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس ہے، والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔