جرمنی کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف،آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینوراورامریکا کے ٹیلر فریٹز اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
سیکنڈ سیڈڈالیگزینڈر زویروف کی پیش قدمی جاری ،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرےرائونڈ میں داخل

مزید خبریں
لندن۔3جولائی (اے پی پی):جرمنی کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف،آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینوراورامریکا کے ٹیلر فریٹز اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق جرمنی کے 29 سالہ ، سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹن روئیر کو مات دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔ فرنچ اوپن کے مینز سنگلز ٹائٹل چیمپئن 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹن روئیر کوسٹریٹ سیٹس 1-6، 3-6 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ،انہوں نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکا کے ٹیلر فریٹز نے دوسرے رائونڈ کے میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی پیٹرک کیپسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔








