مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا ‘’سٹریٹ چلڈرن فٹ بال“ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی مستقبل ہیں جسے محفوظ، روشن اور تعلیم یافتہ بنانے کےلئے حکومت تندہی سے کام کر رہی ہے، گلی کوچوں سے اٹھنے والے بچوں نے بھارت اور روس سمیت دنیا کی 11 فٹ بال ٹیموں کو شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ مناسب …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی مستقبل ہیں جسے محفوظ، روشن اور تعلیم یافتہ بنانے کےلئے حکومت تندہی سے کام کر رہی ہے، گلی کوچوں سے اٹھنے والے بچوں نے بھارت اور روس سمیت دنیا کی 11 فٹ بال ٹیموں کو شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ مناسب تربیت اور سرپرستی ملنے پر نوجوان ہر شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں ‘’سٹریٹ چلڈرن فٹ بال“ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے لئے یہ بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے گلی کوچوں میں کھیلنے والے عام بچوں نے روس میں فٹ بال مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی اور بہترین کھیل سے اپنی صلاحیتوں کی داد پائی۔ ہمارے نوجوان صلاحیت اور جذبے کے لحاظ سے دنیا میںکسی سے کم نہیں۔ یہ بچے پاکستان کا حقیقی چہرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں اورجذبوں کی حوصلہ افزائی کی روش اپنانا ہو گی تاکہ معاشرے میں امید اوریقین کی مثبت روایات پروان چڑھیں جو افراد کی نشوونما اور مثبت رویوں کے فروغ کےلئے ناگزیر ہے۔

Leave a Reply