ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کہاہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منشیات کے خاتمے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو منشیات کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنےجاری بیان میں کہی
پاکستان میں منشیات کے خاتمے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کہاہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منشیات کے خاتمے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو منشیات کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنےجاری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائز نے گزشتہ سال مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی منشیات اور غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار کو آج تلف کر دیا۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں 18 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں، 200 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) اور 600 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 28 ارب روپے بنتی ہے۔محمد زمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کی نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کی کارکردگی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے گا۔








