وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سکول آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءکے گروپ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کیلئے ایک عظیم موقع ہے جس سے پوری طرح استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات سکول آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز قائداعظم یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پاکستان کے خارجہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کیلئے ایک عظیم موقع ہے جس سے پوری طرح استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات سکول آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز قائداعظم یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پاکستان کے خارجہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے جمعرات کو وزیراعظم آفس کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات تاریخی روابط پر مبنی ہیں جو اقتصادی تعلقات سے بالا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر اقتصادی روابط سیاسی سفارتکاری کی طرف لے کر جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کا متقاضی ہے۔ فاٹا کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس کو مرکزی دھارے میں لانے کا عمل جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس معاملہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے تندہی سے کام کر رہی ہے۔

Leave a Reply