چیچہ وطنی،ڈائریکٹر زراعت ساہیوال نے مرکز کمیر120،نائن ایل میں کپاس کی فصل کی عمومی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا

ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے مرکز کمیر120/9ایل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مواضعات میں کپاس کی فصل،پیسٹ اسکاوٹنگ، واٹر اسکاوٹنگ اور فصل کی عمومی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

چیچہ وطنی۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے مرکز کمیر120/9ایل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مواضعات میں کپاس کی فصل،پیسٹ اسکاوٹنگ، واٹر اسکاوٹنگ اور فصل کی عمومی صحت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے خصوصا وائٹ فلائی، جیسڈ اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے حملے کابھی جائزہ لیا۔ چوہدری شہباز اختر نے موقع پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات میں موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں کپاس کی بہتر نگہداشت، بروقت آبپاشی، متوازن کھادوں کے استعمال، مربوط انسدادِ ضرر رساں کیڑوں (IPM) اور پیرا ولٹ سے بچا کے حوالے سے مفید فنی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقاعدہ فصل کی نگرانی (Crop Scouting) اور بروقت تدارکی اقدامات سے پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، ایگریکلچر آفیسر مرکز کمیر اور محکمہ زراعت (توسیع) کا دیگر فیلڈ اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کسانوں کو ہر ممکن تکنیکی معاونت اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں