واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔ جمعے کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 63 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 41 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1465.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.516 ملین ایکڑ ریکارڈ کیا گیا ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1163.85 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.289 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.084 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔