قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا ژوب میں مسافر بس حادثے پر رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور مرحومین کے لواحقین کے کویہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سیدال خان ناصر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو بروقت علاج، طبی سہولیات اور ہر ممکن امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔








