وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا شفیع جان نے گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا دورہ ، طبی سہولیات کاجائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا شفیع جان نے گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخواکے دفتر سے جاری بیان کےمطابق صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر اطلاعات مریضوں اور ان کے تیمار داروں سے ملے، ان کو فراہم کردہ طبی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبائ وزیر نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے لئے بجٹ میں شعبہ صحت کا بجٹ 275 ارب روپے سے بڑھا کر 334 ارب روپے کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت عوام کو مفت علاج کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔








