وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے درست میٹر ریڈنگ اور صارفین کے بلوں بارے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر احمد کو حتمی انتباہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایت اس جائزہ اجلاس میں جاری کی جس میں پاور ڈویژن ، …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے درست میٹر ریڈنگ اور صارفین کے بلوں بارے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر احمد کو حتمی انتباہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایت اس جائزہ اجلاس میں جاری کی جس میں پاور ڈویژن ، پیسکو ، پی آئی ٹی سی ، اے ای ڈی جی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران ہدایت جاری کی کہ درست موبائل میٹر ریڈنگ کے سلسلہ میں ناقص کارکردگی پر کیسکو، حیسکو اور سیپکو کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ناقص کارکردگی بارے اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے جائیں اور ہدایت کی کہ ان 5ڈویژنز کے افسران موجودہ قواعد کے تحت ناقص کارکردگی کے ذمہ داران کا تعین کریں ۔

Leave a Reply