وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی پارلیمنٹ ھاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جس کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، رینجرز کی تعیناتی اپیکس کمیٹی کے سپرد ہے، آئین اور قانون کے مطابق جو بھی صوبہ درخواست کرے …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جس کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، رینجرز کی تعیناتی اپیکس کمیٹی کے سپرد ہے، آئین اور قانون کے مطابق جو بھی صوبہ درخواست کرے گا اسے پورا کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ھاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرچنگ اینڈ کومبنگ آپریشنز، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی اور لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر کارروائیاں کی گئیں اور کالعدم و دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کیا گیا جس کی وجہ سے آج کا پاکستان 2013ءکے مقابلہ میں پرامن ہے۔

Leave a Reply