وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بڑے بھائی محمود عبدالرحیم اور محمد انیس کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بڑے بھائی محمود عبدالرحیم اور محمد انیس کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ مشیر وزیراعظم نے سینئر صحافی ظفر محمود شیخ کی والدہ اور صحافی ذوالفقار بیگ سے ان کے چچا کے انتقال پربھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply