صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے جنوبی ایشیائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان بلال شاہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے
صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی بلال شاہ کو جنوبی ایشیائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے جنوبی ایشیائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان بلال شاہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شاندار کامیابی نے پاکستان اور بلوچستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلال شاہ نے اپنی انتھک محنت، لگن اور غیرمعمولی کارکردگی کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا، جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلال شاہ کی کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال اور حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت اور عزم سے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ وہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک اور صوبے کا نام مزید روشن کریں۔انہوں نے بلال شاہ کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور اعزازات کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








