حویلیاں۔ 17 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حویلیاں کی یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے 2 گاﺅں دھلا بانڈی اور کوٹلہ کو گیس فراہمی کیلئے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کا فنڈ منظور ہو چکا ہے۔ گذشتہ روز یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے 2 گاﺅں دھلا بانڈی اور کوٹلہ کو گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے منعقدہ …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تاریخی منصوبوں کے ذریعہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
حویلیاں۔ 17 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حویلیاں کی یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے 2 گاﺅں دھلا بانڈی اور کوٹلہ کو گیس فراہمی کیلئے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کا فنڈ منظور ہو چکا ہے۔ گذشتہ روز یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے 2 گاﺅں دھلا بانڈی اور کوٹلہ کو گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تاریخی منصوبوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کو پاکستان کا ترقی یافتہ اور ماڈل حلقہ بنا کر دم لیں گے۔کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور آئندہ انتخابات تک حلقہ میں جاری تمام منصوبے مکمل ہو کر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں سے عوام ہمیں بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخب کرے گے۔








