امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "یکطرفہ” اور "غیر منصفانہ” قرار دیا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید، تعلقات کو "یکطرفہ” اور "غیر منصفانہ” قرار دے دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔4جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "یکطرفہ” اور "غیر منصفانہ” قرار دیا ہے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے لیے نیٹو کے ساتھ ایسے تعلقات برقرار رکھنا "مضحکہ خیز” ہے، کیونکہ یہ تعلقات باہمی اور متوازن نہیں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ امریکاطرفہ راستے پر چلتے رہنا مضحکہ خیز ہے، کیونکہ نیٹو کے ساتھ تعلقات باہمی نوعیت کے نہیں۔ وہ ہمارے لیے موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ نیٹو کا 2026 کا سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے ترکیہ الحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا، جہاں رکن ممالک دفاع، سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر غور کریں گے۔








