پشاور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ رواں سال کے دوران فاٹامیں کوئی نیا پولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم کامیابی ہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس کامیابی کاتسلسل برقراررکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائےں۔وہ جمعہ کے روز گورنرہاس پشاورمیں فاٹاپولیوٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میںنیشنل کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ڈاکٹرصفدررانا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم، پرنسپل …
رواں سال فاٹامیں کوئی نیاپولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم کامیابی ہے ، گورنر خیبر پختونخوا

مزید خبریں
پشاور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ رواں سال کے دوران فاٹامیں کوئی نیا پولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم کامیابی ہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس کامیابی کاتسلسل برقراررکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائےں۔وہ جمعہ کے روز گورنرہاس پشاورمیں فاٹاپولیوٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میںنیشنل کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ڈاکٹرصفدررانا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم ،کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹا محمدزبیرخان، یونیسف پولیوچیف جان ایگبر،عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر ڈاکٹرعابدی رحمن، نمائندہ بل اینڈملینڈاگیٹس فانڈیشن ، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز ، پولیٹیکل ایجنٹس اوردیگرمتعلقہ افسران اورنمائندوں نے شرکت کی۔








