شراب فروش گرفتار، 50 لیٹر شراب برآمد

ایبٹ آباد پولیس نے شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 50 لیٹر شراب برآمد کر لی

ایبٹ آباد۔ 05 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 50 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اتوار کو ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم بلال ولد زرین سکنہ بلال ٹاؤن نواں شہر کے قبضے سے 25، 25 لیٹر کے 2 گیلن شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔