علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے عالمی معیار کی آن لائن تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز و انٹرنیشنل طلبہ کے لیے آن لائن داخلے شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے عالمی معیار کی آن لائن تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے جدید آن لائن تعلیمی نظام کےذریعے بیرونِ ملک مقیم طلبہ میٹرک سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک مختلف پروگرامز میں گھر بیٹھے داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔اوورسیز پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ یونیورسٹی سے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مختلف مضامین میں ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کی تعلیم مکمل طور پر آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام پروگرامز کی تفصیلات یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دنیا کے مختلف خطوں میں مقیم طلبہ کو جدید، معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا آن لائن تعلیمی نظام خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں رہتے ہوئے عالمی معیار کی تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل اینڈ کولیبریشن طلبہ کو داخلے سے لے کر تعلیمی مراحل تک رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت دنیا کے 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ گزشتہ سمسٹر کے مقابلے میں انٹرنیشنل طلبہ کے داخلوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل طلبہ کے لیے تمام پروگرامز جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس ) کے تحت دستیاب ہیں جہاں داخلہ، اسائنمنٹس،ورکشاپس اور امتحانات سمیت تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر آن لائن انجام دی جاتی ہیں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ ای میل: [email protected] یا فون نمبرز 9250175-51-92+, 9572495-51-92+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








