قومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،گورنر پنجاب
قومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،گورنر پنجاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔5جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کے شہداء، خصوصاً شہید کیپٹن کرنل شیر خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کے مارشل لا سے ملک کو نقصان پہنچا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی قربانیاں دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور بہتر نتائج حاصل کرے گی۔







