جسیکاپیگولا ،کوکو گف اور نائومی اوساکا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخل، ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کاسفر تمام

امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جسیکا پیگولا ،امریکا کی ہی ٹینس سٹار کوکو گف اور جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن۔6جولائی (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جسیکا پیگولا ،امریکا کی ہی ٹینس سٹار کوکو گف اور جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطا بق سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 28 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 28 سالہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کیا،جہاں جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کارولینا موچووا سے ہوگا۔امریکی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جسیکا پیگولا نے بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرلی ،انہوں نے چوتھے رائونڈ کے میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی آئیوا جووچ کو 6-4، 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔امریکا کی ہی ٹینس سٹار کوکوگف نے چوتھے رائونڈ کے میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بیلنڈا بینسِک کو 6-4، 3-6 اور 4-6سے شکست دی۔

مزید خبریں