نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سوات ایکسپریس وے پر شہری کا گمشدہ بٹوا نقد رقم اور اہم دستاویزات سمیت واپس لوٹا دیا۔ت
موٹروے پولیس نےسوات ایکسپریس وے پر شہری کا گمشدہ بٹوا تلاش کر کے واپس لوٹا دیا

مزید خبریں
سوات۔6جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سوات ایکسپریس وے پر شہری کا گمشدہ بٹوا نقد رقم اور اہم دستاویزات سمیت واپس لوٹا دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب معمول کی پیٹرولنگ کے دوران موٹروے پولیس کے افسران کو ایک بٹوا ملا۔ بٹوے کی تلاشی لینے پر اس میں 19 ہزار روپے سے زائد کی نقد رقم، مختلف بینک کارڈز، قومی شناختی کارڈ اور دیگر اہم سرکاری و ذاتی دستاویزات موجود تھیں۔ موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ افسران نے فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بٹوے میں موجود ڈرائیونگ لائسنس پر درج موبائل نمبر کے ذریعے اصل مالک کا سراغ لگایا اور اس سے رابطہ قائم کرکے بٹوے کی موجودگی سے متعلق مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ شہری فوری طور پر موٹروے پولیس کے قریبی دفتر پہنچا، جہاں موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی و دفتری تصدیق کے بعد نقد رقم، کارڈز اور تمام قیمتی اشیا سمیت بٹوا شہری کے حوالے کر دیا،جس پر شہری نے تشکر کا اظہار کیا اور موٹروے پولیس کی دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کوسراہتے ہوئے موقع پر موجود تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔








