بنوں کی تھانہ منڈان پولیس نے کارروائی کے دوران خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
بنوں ، خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 3 اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):بنوں کی تھانہ منڈان پولیس نے کارروائی کے دوران خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منڈان حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان میں نسیم جو تھانہ منڈان اور تھانہ میریان میں چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا،زبیر جو چوری سمیت مختلف مقدمات میں اشتہاری تھا جبکہ عصمت اللہ ڈاکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم تھا شامل ہیں ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔







