پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے،
سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، جہانگیر جونیجو

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جسے کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر پامال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بات بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جہانگیر جونیجو نے کہا کہ پانی پاکستان کی زندگی، زراعت اور معیشت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پاکستان کو خشک سالی سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر مکمل اعتماد اور فخر ہے، جنہوں نے ماضی میں بھی دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت یا اشتعال انگیزی کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔







