لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن بنچ مختلف نوعیت کی اپیلوں جبکہ 23 سنگل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات شروع، روسٹر جاری

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن بنچ مختلف نوعیت کی اپیلوں جبکہ 23 سنگل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سید شبیر حسین شاہ نے تعطیلات کا روسٹر جاری کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گی۔روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کریمنل اپیلوں کی سماعت کریں گے۔اسی طرح جسٹس فیصل زمان، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ مختلف نوعیت کی سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔







