سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اظہار خان نیازی کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ممبر پی آر اے اظہار خان نیازی کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اظہار خان نیازی کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رضا الٰہی کا انتقال اظہار خان نیازی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک نہایت کٹھن اور صبر آزما لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز کے انتقال کا صدمہ ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے اور وہ اس غم کی گھڑی میں اظہار خان نیازی اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم رضا الٰہی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام جبکہ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔







