لاہور ہائیکورٹ نے آئینی بنچوں کے قیام اور رجسٹری کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ، آئینی بنچوں کے قیام اور رجسٹری کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے آئینی بنچوں کے قیام اور رجسٹری کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور ایڈووکیٹ منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے، دائر ہ اختیار، درخواست دائر کرنے کے قانونی حق اور متبادل قانونی چارہ جوئی جیسے معاملات کا فیصلہ صرف عدالت کر سکتی ہے، رجسٹری نہیں۔ اس طرز عمل سے آئینی انصاف کا غیر مساوی نظام وجود میں آ گیا ہے اور یہ آئین کے آرٹیکلز 4، 9، 10-A، 18، 19-A اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔استدعا کی گئی کہ لاہور میں آئینی بنچ قائم کرنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ حکام کو 30 روز کے اندر نمائندگیوں پر وجوہات پر مبنی فیصلے جاری کرنے کا پابند بنایا جائے۔







