لاہور ہائیکورٹ، پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام خارج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ، پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام خارج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے سے بری ہونے کے باوجود شہری کا نام پولیس کے کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی آفس کو دو روز میں درخواست پر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس عبہر گل خان نے شہری مبشر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت آئی جی آفس سے ڈی آئی جی کامران عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی کامران نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار مطلوبہ درخواست جمع کرا دے تو سی آر او کے بغیر بھی سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے، تاہم درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ متعلقہ فارم پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔عدالت نے آئی جی آفس کو دو روز کا وقت دیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ۔