اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے افغانستان میںقیام امن سے متعلق پاکستان کی جانب سے عالمی کوششوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا دیرینہ تنازعہ طاقت کے زریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔جارج ٹاون یونیورسٹی کے بارکلے سنٹر برائے مذہب،امن اورعالمی امور میں جنوبی ایشیاءمیں سیکورٹی و استحکام کے حوالے سے لیکچر دیتے …
امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا جارج ٹاون یونیورسٹی میں لیکچر
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے افغانستان میںقیام امن سے متعلق پاکستان کی جانب سے عالمی کوششوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا دیرینہ تنازعہ طاقت کے زریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔جارج ٹاون یونیورسٹی کے بارکلے سنٹر برائے مذہب،امن اورعالمی امور میں جنوبی ایشیاءمیں سیکورٹی و استحکام کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی غرض سے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔اعزاز احمد چوہدری نے اس موقع پر دہشت گرد قوتوںکو شکست دینے کیلئے پاکستانی عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور بے پناہ کوششوں کو اجاگر کیا۔دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوسرز کی کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں ملک میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔تاہم سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان میں مکمل امن افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے قیام سے وابستہ ہے۔









