زیادتی کیس، ایس پی انویسٹی گیشن طلب

لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر ایس پی انویسٹی گیشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر ایس پی انویسٹی گیشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس محمد طارق ندیم نے کیس کی سماعت کی اور ملزم کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت نہیں ہوتی جبکہ تفتیشی ریکارڈ بھی اسی موقف کی تائید کرتا ہے۔اس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آیا مبینہ واقعات رضامندی سے ہوئے یا بغیر رضامندی کے۔مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف طیبہ نامی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ میں درج ہے۔