چین نے کہا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ میں کیوبا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات پیر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔
چین قومی خودمختاری کے تحفظ میں کیوبا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ میں کیوبا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات پیر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 60 سال سے زائد عرصے سے کیوبا کے خلاف ناکہ بندی اور غیر قانونی پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے، جس کے باعث کیوبا کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکا نے ناکہ بندی اور پابندیوں کے اقدامات کو مزید سخت کیا ہے، جس سے کیوبا کے عوام کی بنیادی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ایسے یکطرفہ اقدامات اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد موجود نہیں۔ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر کیوبا کی ناکہ بندی اور دباؤ کی پالیسی ختم کرے اور کیوبا کے عوام کے حقِ زندگی اور حقِ ترقی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔چین قومی خودمختاری کے تحفظ میں کیوبا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر عالمی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کیوبا کے صدر نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کیوبا پر عائد ناکہ بندی کے اثرات ’’انتہائی نازک مرحلے ‘‘ تک پہنچ چکے ہیں اور یہ نسل کشی کے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 7 جولائی کو اس معاملے پر خصوصی اجلاس بلائے۔








