ایبٹ آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، معیشت مضبوط کی، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، لوڈشیڈنگ اور دھشت گردی میں کمی کی ،نواز شریف کو عوام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رھی ھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب …
سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا ایبٹ آباد میں کارکنوں سے خطاب
ایبٹ آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، معیشت مضبوط کی، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، لوڈشیڈنگ اور دھشت گردی میں کمی کی ،نواز شریف کو عوام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رھی ھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے دفتر میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ھے۔نواز شریف کو عوام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رھی ھے۔ آصف کرمانی کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، معیشت مضبوط کی، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، لوڈشیڈنگ اور دھشت گردی میں کمی کی۔ ھزارہ موٹر وے نواز شریف کا ھزارہ اور کے پی کے کے عوام کے لئے تحفہ ھو گا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان کے لئے ترقی اور خوشحالی مخالفین کو ہضم نہیں ہوئی عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا کہ ایبٹ آباد کا جلسہ مخالفین کی غلط فہمیاں دور کر دے گا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف ماضی میں بھی سرخرو ھوئے انشا اللہ آئندہ بھی سرخرو ھو ں گے۔









