اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ سال دوران واردات فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا

فیصل آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ سال دوران واردات فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تھانہ لنڈیانوالہ والا کے علاقہ میں ملزم عمر حیات نے گزشتہ سال دوران واردات محمد پرویز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ لنڈ یانوالہ عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔