پنجاب بھرمیں 1364ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1604زخمی

پنجاب بھرمیں 1364ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1604زخمی

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1364ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 755افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق 244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت290متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 116متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد104متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔