حکومت پنجاب کی جانب سے 31 اگست تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10 فیصد رعایت

حکومت پنجاب کی جانب سے 31 اگست تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10 فیصد رعایت

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے 31 اگست 2026 تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔شہری مقررہ تاریخ سے قبل اپنا ٹوکن ٹیکس ادا کر کے نہ صرف رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ تاخیر سے ادائیگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

شہری ای پے پنجاب پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای پے پنجاب،حکومت پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ویژن کا عملی ثبوت ہے،جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری ادائیگیوں کیلئے جدید،محفوظ اور شفاف پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔