مردان پولیس کی کارروائی، ایک ایم 16 رائفل، ایک کلاشنکوف اور 34 کارتوس برآمد، دو ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کارروائی، ایک ایم 16 رائفل، ایک کلاشنکوف اور 34 کارتوس برآمد، دو ملزمان گرفتار

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک ایم 16 رائفل، ایک کلاشنکوف اور 34 کارتوس برآمد برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کرلئے ۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ پارہوتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں اسفندیار ولد خالد خان سکنہ رشکئی اور نوید ولد بلال سکنہ پوردل آباد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ایم 16 رائفل بمعہ 30 کارتوس اور ایک کلاشنکوف بمعہ 04 کارتوس برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس کی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں۔