انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات

انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):کیماڑی پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پیر کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کی زیر نگرانی سخت سکیورٹی حصار میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا،اس دوران 1200سے زائد افسران و جوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں جبکہ سول کپڑوں میں سٹاف تعینات کرنے سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔