پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔ہفتے کو آئی ایس پی آر کی طرف …

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔ہفتے کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل جان بوجھ کر خلاف ورزیوں نیز پیر، چڑی کوٹ اور بٹل سیکٹر میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ شہری آبادیوں پر فائرنگ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ طرزعمل ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے مسلسل معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارت کو جارحٰت پر بھرپور اور ناقابل برداشت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply