ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی زیرِ صدارت کھلی کچہری ، مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری

"ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل اور شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔”

سرگودھا ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کی زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفس ا میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔ کھلی کچہری میں عوامی مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ریجنل پولیس آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں آر پی او نے آنے والے تمام شہریوں کے مسائل کو خود سنا اور شکایات کی فردا فردا سماعت کی ۔ آر پی او نے تمام مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری مسائل کی نشاندہی اور شہریوں سے براہ راست ملاقات کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل کو حل کرنا پولیس کا فرضِ اولین ہے اور پولیس اس فرض کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام الناس کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں آپ کو جو بھی مسلہ درپیش ہو مجھ سے فوری رابطہ کریں آپ کے مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ، ایس پی ہیڈکوارٹر چوہدری ضیاء اللہ ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید گورسی، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اورتمام تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔